وزیر اعظم کی وزراء کواقتصادی صورتحال پر عوام کو حقائق بتانے کی ہدایت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کی اقتصادی صورتحال پر عوام کو حقائق بتائیں، ہر وزیر معاشی صورتحال پر پوری طرح بریف ہوکر میڈیا میں جائے۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وزراء میڈیا پر گھسی پٹی بات نہ کریں، حقائق عوام کے سامنے رکھیںوزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ اب آپ حکومت میں ہیں، اپوزیشن میں نہیں، حقائق کے ساتھ بات کریں۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمان میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ سیاسی باتیں ہیں انہیں ہونے دیں مگر آپ لوگ اپنا کام کریں۔