ایئر چیف مارشل مجا ہد انور خان سے تھائی لینڈ کے ہم منصب کی ملا قات ، علا قائی امن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر) رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف، ائیر چیف مارشل چیاپرْک دِدیاسارن نے گزشتہ روز ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیاگیا۔رائل تھائی لینڈ فضائیہ کے کمانڈر ان چیف نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔