سعودی ولی عہد اپنے دورہ کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کرینگے
اسلام آباد(سہیل عبدالناصر)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کے سلسلہ میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ روز وزارتِ خارجہ میں اہم ملاقاتیں کیں۔ دفتر خارجہ کے زرائع کے مطابق سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ پر سولہ فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ میں ملاقاتوں کے دوران سعودی سفیر نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیالات کیا۔ ان ذرائع کے مطابق۔ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ان کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔
سعودی ولی عہد