لوکیش راہول انگلینڈ لائنزکیخلاف سیریز کیلئے بھارت کی اے ٹیم میں شامل
ممبئی (اے پی پی) بھارت نے انگلینڈ لائنز کے خلاف شیڈول چار روزہ کرکٹ میچ کیلئے اے ٹیم کا اعلان کر دیا، ٹاپ آرڈر بھارتی بلے باز لوکیش راہول کو بھی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، سکواڈ میں دوسپنرز میانک مارکنڈ اور شہباز ندیم بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ بھارت اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان چار روزہ میچ 7 فروری سے شروع ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان انکت بونے، لوکیش راہول، ایسوران، پری یانک پانچل، رکی بوئی، سیدیش لیڈ، کے ایس بہارت، جلاج سیکسینا، شہباز ندیم، میانک مارکنڈ، ناودیپ سیانی، شردل ٹھاکر، اویش خان اور وارن ایرن پر مشتمل ہے۔