ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کے بیانات کے بجائے سپورٹ کی ضرورت ہے‘ اظہرعلی
لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے بازاظہرعلی نے کہا ہے کہ عاقب جاوید سمیت سب کواس وقت ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کے بیانات دینے کے بجائے سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے محرومی کا بھی بہت نقصان ہورہا ہے۔عاقب جاوید پی ایس ایل کے لیے تیز رفتار بولر ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ کوئی لڑکا بھی تلاش کریں جو صرف چاراوورز کے بجائے ایک دن میں بیس اوورزکراسکے۔ اظہر علی نے کہا کہ بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں اہم مواقع پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے، وہاں کی کنڈیشنز میں جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے مشکل رہاہے، ان وکٹوں پر باونس کے ساتھ گیند بھی بہت تیزی سے آتا ہے، اسی وجہ سے ایڈجسٹ ہونے میں مسائل کا سامنا رہا۔