پاکستانی لڑکی کی چینی نوجوان سے ملکی ثقافت کے مطابق شادی، چینی سفارتخانے نے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں
لاہور ( نیوز ڈیسک) چینی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر چینی نوجوان شولونگ کی پاکستان لڑکی فاطمہ کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے یہ شادی پاکستانی ثقافت کے طرز پر کی گئی۔ اس شادی میں فاطمہ کے خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شولونگ کے والدین بھی موجود تھے۔ شولونگ نے اپنی شادی کے موقع پر سنہرے رنگ کی شیروانی پہنی، جبکہ فاطمہ نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔