ینگ پارلیمنٹرین فورم کا اعلان جلد کیا جائیگا، سپیکر اسد قیصر
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ متحرک نوجوان مستقبل میں رکن قومی اسمبلی،اسپیکر اور وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔ پاکستان کی اس وقت قومی اسمبلی میں 96نوجوان ایم این ایز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی ینگ پارلیمنٹرین فورم کا اعلان کیا جائے گاہمیں اس حوالے سے پڈاٹ سے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی، یہی تعاون قومی اور صوبائی سطح پر ایک ضرورت ہوگی جبکہ وزیر اعظم کے مشیر برائے امور نوجوان عثمان ڈار 10لاکھ نوجوانون کو روزگار دینے کیلئے اقتصادی ترقی پروگرام کے منصوبے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ حکومت گرین یوتھ موومنٹ شروع کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پید اکیئے جاسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلڈا ٹ اینڈ یو این ڈی پی کے زیر انتظام نوجوانوں اور اراکین پارلیمنٹ پالیسی سازوں کے درمیان ایک ڈائیلاگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ پلڈاٹ اور یو این ڈی پی نوجوانوں کی حکومتی اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے استوار کرنے میں ہر ممکن کر دار ادا کرنے میں معاون ثابت ہونگی۔