واجبات دو ماہ میں ادا کریں، سپریم کورٹ کا وزارت تعلیم پنجاب کو حکم
اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے وزارت تعلیم کولاہور اچھرہ پرائمری سکول کے کرائے کی عمارت کے تمام بقایا جات دو ماہ میں ادا کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ میں لاہور اچھرہ پرائمری سکول کے کراے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے آغاز میںجسٹس فیصل عرب نے کہا کہ ایک عمارت کا 800 یا 900 روپے کرایہ پنجاب حکومت کچھ تو خیال کرے وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ آٹھ سال سے کرایہ ادا نہیں کیا گیا اور عدالتی حکم کے مطابق تین سال میں 20 فیصد کرایہ بھی نہیں بڑھایا گیا جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سکول کی عمارت کتنی زمین پر ہیں وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اٹھارہ مرلہ پر یہ عمارت تعمیر کی گئی ہے اور 2008 کے بعد پنجاب حکومت نے ایک رویپہ کرایہ ادا نہیں کیا جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ پنجاب حکومت فیصلہ کرے کہ سکول چلانا ہے یا نہیں اگر کرایہ نہیں بڑھانا تو پھر اپنی عمار ت تعمیر کرلیں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کڑوڑ ں روپے کی پراپرٹی ہے جس کا کرایہ نہیں بڑھایا جا رہا بعدازاں عدالت نے پنجاب حکومت کو د و ماہ میں تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دیا سکول عمارت کے مالک کی جانب سے کرایہ میں اضافہ کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔