منی بجٹ سے کرنٹ اکاﺅنٹ کم‘ بجٹ خسارہ زیادہ ہو گا : موڈیز
کراچی (وائس آف ایشیا) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق منی بجٹ سے پاکستان کا کرنٹ اکا¶نٹ خسارہ کم ہو گیا۔ موڈیزانوسٹرز سروس کی جانب سے حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں پیش کئے گئے منی بجٹ پر تبصرہ کیا گیا۔ تجزیے کے مطابق منی بجٹ میں برآمدات اور صنعتی شعبے پر توجہ دی گئی ہے۔ حکومت کی توجہ اخراجات کم کرنے اور آمدنی بڑھانے پر نہیں تھی۔ ٹیکس وصولی بہتر بنانے پر توجہ رہی۔ بجٹ خسارے کا ہدف 5.1 فیصد ہے اور خسارہ 6فیصد رہیگا۔ ایجنسی کے مطابق رواں سال بجٹ خسارہ بلند ہو گا جبکہ منی بجٹ سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہو گا۔ آئی ایم ایف معاہدہ بیرونی فنڈنگ کا مستحکم ذریعہ ہوگا۔ فنڈ سے معاہدہ معیشت کو استحکام اور ریفارمز پروگرام میں معاونت فراہم کرے گا۔ موڈیز کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 4.7 فیصد رہیگا جب کہ مالی سال 2018 ءمیں کرنٹ خسارہ 6.1 فیصد تھا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مالی سال 2020 ءمیں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 4.2فیصد رہیگا۔
موڈیز