افریقی ملک جبوتی کے قریب دو کشتیاں الٹ گئیں‘ 38 مہاجرین ہلاک‘ 100 لاپتہ
ڈی جی بوٹی(این این آئی) افریقی ملک جبوتی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوبنے کے سبب38افرادہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔ جبوتی کے کوسٹ گارڈز ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔جرمن ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کی مہاجرت سے متعلق ایجنسی نے ایک بیان میں بتایاکہ اس واقعے میں 38افرادہلاک جبکہ ابھی تک 100سے زائد لاپتہ ہیں۔ ان کشتیوں پر زیادہ تر ایتھوپیا کے باشندے سوار تھے اور یہ سمندر میں طغیانی کی سبب ڈوب گئیں۔ جبوتی کے کوسٹ گارڈز ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔