وزیراعظم سے ملاقات‘ ساہیوال پر جوڈیشل کمشن کی فوری ضرورت نہیں : عثمان بزدار
اسلام آباد+لاہور (وقائع نگارخصوصی+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمشن کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمشن کی فوری ضرورت نہیں، سانحہ کی تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اگر تحقیقات میں مسئلہ ہوا تو پھر دیکھیں گے۔ پانچ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کر چکے ہیں دو افسروں کیخلاف معطلی کے بعد انضباطی کارروائی کر رہے ہیں۔ واقعہ میں ملوث ہر شخص کیخلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ سانحہ ساہیوال سے متعلق دو روز میں دوبارہ بریفنگ لوں گا۔ لواحقین کو دو کروڑ روپے کی رقم دیں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور سمیت بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو جامع منصوبہ بندی کرکے حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور اور دیگر بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔موثر ٹریفک مینجمنٹ اور ٹریفک ری انجینئرنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا۔موثر ٹریفک مینجمنٹ سے شہروں میں آنے اور جانے والے لوگوں کو سہولت ملے گی۔ ٹریفک مینجمنٹ کا بہترین نظام مہذب معاشرے کی پہچان ہوتا ہے لہذاداخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کےے جائےں اوراس ضمن مےںجامع پلاننگ کر کے عملدر آمد کےا جائے تاکہ لاہور سمےت بڑے شہروں مےں آنے اورجانےوالے شہرےوں کو سہولت مل سکے۔ ٹریفک مینجمنٹ کی بہتری سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانا متعلقہ ادارو ںکی ذمہ داری ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر عوام کی سہولت کیلئے ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے آمد و رفت میں شہریوں کو آسانی ہو۔ متعلقہ اداروں اور محکموں کو آبادی بڑھنے کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کے نئے چیلنجز پر پورا اترناہوگا۔ لوگوں کو شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک جام کے باعث جو پریشانی ہوتی ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹیکنالوجی، مینجمنٹ اور جدت کے ساتھ اقدامات کرنا ہوں گے اورٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے کام کرکے نتائج دینا ہوں گے۔ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک نظام کو بہتر بنانا متعلقہ اداروں اور محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی حافظ محمد ادریس شیخ اور وائس چیئر مین امجد علی شاہ کو مبارکباد دی ہے۔
عثمان بزدار