قطرپاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں ایک لاکھ ویزے جاری کرےگا: قونصل جنرل
کراچی (نوائے وقت رپورٹ )کراچی میں قطر کے قونصل جنرل مشعل ایم الانصاری نے کہا ہے کہ ان کا ملک مختلف شعبوں میں پاکستان کے ہنر منداور غیر ہنر مند افراد کو ایک لاکھ ویزے جاری کرے گا۔پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق کراچی کے قریب مٹیاری کا دورہ کرتے ہوئے قطر کے قونصل جرنل نے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد میں ویزا دفاتر کھول دیئے ہیں تاکہ پاکستان کے ہنر مند اور غیر ہنر مند افراد قطر کے ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور پاکستان کی طرف سے کی جانے والی پیش کشوں پر مثبت انداز میں غور کیا جا رہا ہے۔مزید کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں زراعی پیدوار دیکھنے کے لیے آئے ہیں،انہیں پاکستان کے آم بہت پسند ہیں۔قطر پہلے ہی پاکستان سے سبزیاں اور پھل درآمد کر رہا ہے۔
قطری قونصل جنرل