کاروبار ی ٹیکسوں کی تعداد 47 کی بجائے 16 کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے:ملک طاہر جاوید
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سابق صدر ملک طاہر جاوید نے کاروبار ی ٹیکسوں کی تعداد 47 کی بجائے 16 کرنے کے فیصلہ کو خوش آئیند قرار دیا ہے ۔گزشتہ روز اپنے بیان میں ملک طاہرجاوید نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی کی جائے کیونکہ کاروباری طبقہ کا بہت سا وقت ٹیکسوں کی طویل تعداد سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے نمٹنے میں ضائع ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی تعداد کم کرنے سے کاروباری افراد یکسوئی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھا سکیں گے ۔
سید انور علیمی نے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ سیکرٹری جنرل یو این او کو بھیج دیا
لاہور (پ ر) عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کے چیئرمین ادیب، شاعر اور کالم نگار سید انور علیمی نے مقامی ہوٹل میں پالیسی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔ انہوں نے سات مطالبات اقوام متحدہ کے سیکرٹری اور دیگر حکام کو بھیج دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی سپر طاقت کی اقوام متحدہ پر بالادستی قبول نہیں کی جا سکتی مطالبات میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف اقوام متحدہ میں ایسا ادارہ ہے جو موجودہ حالات میں دنیا کا امن قائم رکھ سکتا ہے۔