اوورسیز میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنوں کوان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کی جائیںگی او پی سی کے چیئرمین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مقررین کا اظہار
طاہر منیر طاہر
پالستان میں انتخابات کے بعد بننے والی تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح و بہبود بارے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ۔حال ہی میں او پی سی کے چئیرمین وسیم اختر رامے نے دبئی کا دورہ کیا تھا ، انھوں نے پارٹی کارکنوں یعنی اوورسیز ورکرز کو یہ خوشخبری سنائی کہ انہیں پاکستان میں ملازمتیںفراہم کی جائیںگی۔ اس سلسلہ میں فی الحال پچیس ہزار نوکریاں کی جائیں گی اس سلسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے اوورسیز ورکرز ملازمتوں کے حصول کیلئے رجوع کریں۔ اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب کے چیئرمین چودھری وسیم اختر رامے نے دبئی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ کے دوران خطاب میں تالیوں کی گونج میں یہ خوشخبری سنائی ۔ وسیم اختر نے مزید کہاکہ اوورسیز میں مقیم پی ٹی آئی کے کارکنوں کوان کی تعلیم اور قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کی جائیںگی۔ انہوں نے یہ کہاکہ ہمارا وزیراعظم عمران خان اگلے انتخابات کیلئے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے سوچتا ہے۔ ہم اپنے ہر ورکر کو اس کا جائزحق اور عزت و احترام دیں گے جس کیلئے عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ چودھری وسیم اختر رامے کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام پی ٹی آئی دبئی نے کیا تھا جس میاں اویس انجم‘ حاجی میرحسن‘ محمد شاہدخان‘ چودھری عبیداللہ‘ شاہنوازخان‘ عرفان گوگی‘ ہمیش خان‘ سیما خان‘ چودھری جاوید اقبال‘ گل محمد خان‘ علی اکبر خان‘ عزیزاللہ ملنگی‘ شیخ عاطف راشد‘ وقار احمد خان‘ حضرت خان‘ گل شیر خان‘ سردار علی خان اور محمد عثمان خان کے علاوہ پی ٹی آئی کے متعدد ورکزر نے شرکت کی۔ تقریب کاآغاز محمد اسلم سرکانی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب سابق امجد اقبال امجد نے انجام دیئے۔
اس موقع پر شرکائے تقریب نے او پی سی کے چیئرمین چودھری وسیم اختر رامے کو اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر او پی سی کے چیئرمین نے کہا کہ پنجاب کی سطح پر قائم او پی سی اپنا کام بطریق احسن انجام دے رہا اور لوگوںکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر جل کئے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے محمد شاہد خان نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میںکارکردگی پر ایک مفصل رپورٹ پیش کی جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک اب صحیح انداز میں بہتری کی راہ کی طرف گامزن ہے۔ ملک سے کرپشن اورکرپٹ لوگوںکاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس دن ملک کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے پاک ہو گیا پاکستان دنیا کا ایک مثالی ملک بن جائے گا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کیلئے مسلسل 22سال کام کرنے والے کارکنوں کوخراج تحسین بھی پیش کیا گیا کہ جن کی وجہ سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی۔