اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی۔ سبسڈی نہ دینے سے حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ شمالی زون میں رہنے والوں کے لیے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی زون کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار روپے ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی گئی۔ حج کے لیے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ، حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہو گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوھدری نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی منطور کرلی ہے جس میں حاجیوں کو سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔حج پالیسی میں زائرین کو سبسڈی دینے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا وزیزاعظم نے حاجیوں کوبہترین سہولیات دینے کاحکم دیاہے حج پر 4لاکھ36ہزار9سو75روپے خرچ ہوںگے،حج پالیسی پلان کا اعلان کیا گیاہے ، اس دفعہ حاجیوں کومثالی سہولیات ملنی چاہئے تاکہ حاجیوں کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنانہ کرنا پڑے ، کوئٹہ میں پہلی بار حج فلائٹس براہ راست چلائی جائیں گی ، بائیو میٹر ک تصدیق کیلئے حاجیوں کو بڑے شہروں میں نہیں آنا پڑے گا .
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024