راولپنڈی میں دوستی نہ کرنے پر نشے میں دھت ایک شخص نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیوٹاون کی حدود پنڈورا چونگی میں ملزم طارق نے دوستی سے انکار پر ایک خواجہ سرا سونیا پر تشدد کیا اور فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے خواجہ سرا شدید زخمی ہوگیا جسے ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔گذشتہ برس بھی راولپنڈی میں ایک خواجہ سرا نائلہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024