قاری خلیل الرحمٰن کے والد مرحوم کا چہلم آج ہوگا، ملک صفدر اعوان خصوصی شرکت کرینگے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ علماء و مشائخ کونسل آف پاکستان کے مرکزی چیف آرگنائزر علامہ صاحبزادہ قاری سعید احمد جلالی کی اطلاع کے مطابق قاری خلیل الرحمٰن کے والد مرحوم کا چہلم آج یکم فروری بروز جمعرات صبح 9 بجے (گاؤں میانوالہ تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک) میں منعقد ہوگا۔ صدارت پیر سید حسین شاہ ہمدانی، سرپرستی سید حسین محمود ہمدانی، خصوصی آمد متحدہ علما و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین چیف آف اعوان ملک صفدر علی اعوان، چوہدری محمد افضل، ملک امریز حیدر، ملک امانت آف راول (میجر گروپ) ، ملک حنیف اعوان، کرم خان، سکندر خان، ملک لال خان، حاجی شیر محمد ، محمد لطیف ، قاری حیات قادری، حافظ شجاع الدین ، قاری فاروق چشتی، قاری عنصر رضوی، قاری غلام ولی، حافظ عارف تبسم، ظہور اﷲ ہاشمی، علامہ نثار المصطفیٰ، قاری تصور کاظمی، قاری اسماعیل و دیگر شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خوان سید الطاف حسین شاہ کاظمی کی خصوصی نعت ہوگی جبکہ فیاض عباسی و دیگر ثنا خوان ہدیہ نعت پیش کریں گے۔