اسلام آباد، موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز 15 فروری کو ہوگا
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے موسم بہار شجرکاری مہم کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، شجر کاری مہم کا آغاز 15 فروری کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب سے کیا جائے گا، مہم کے دوران دارالحکومت میں 6 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ سی ڈی اے کے شعبہ انوائرمنٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے بتایا کہ سی ڈی اے نے شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔