فریٹ اور پسنجرٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،محمد جاوید انور
اسلام آباد(خبر نگار)چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انورنے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے زیر قیاد ت مختصر مدت میں ریلوے کی بحالی اور ترقی کا جو سفر شروع کیا وہ تیزی سے جاری ہے اورجدید تقاضوں کے مطابق اسے مزیدآگے بڑھایا جارہا ہے۔ رائے ونڈ میں ریلوے کی زمین پرعوامی مفاد میں ٹیوب ویل لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ انھوںنے کہا کہ پہلے بھی ریلوے کے تعاون سے لاہور میں مختلف مقامات پرعوامی مفاد میں ٹیوب ویل لگائے جاچکے ہیں۔ملاقات میں ریلوے اسٹیشن کے بیرونی حصے کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے مشترکہ منصوبہ پر بھی بات کی گئی مزید طے پایا کہ اگلی میٹنگ میں ریلوے و میٹروپولیٹن کے انجینئر اس پر تفصیلی گفتگو کرکے سفارشات دیں گے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نے میئر لاہور کو بتایا کہ سی پیک منصوبے کے تحت مین لائن ون کی اپ گریڈیشن کے بعدکراچی سے پشاور تک ٹرین 120کلومیٹر سے 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ فریٹ اور پسنجرٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیو ٹرئزڈ کیا گیاہے نئے ریلوے اسٹیشن تعمیربھی کئے گئے ہیں۔