دنیا پور: 25 سالہ نوجوان نے زہر کھا کر خودکشی کر لی‘ سپرد خاک
دنیاپور (نامہ نگار)پچیس سالہ نوجوان کی زہریلی گولی کھاکر مبینہ خود کشی ، تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 11/Mکے رہائشی پچیس سالہ نوجوان محمد جمیل لاڑ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ہے ۔ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ متوفی کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔