ای سی او اٹارنی‘ پراسیکیوٹر جنرلز کا عدالتی تعاون کا نظام وضع کرنے پر اتفاق
اسلام آباد (صباح نیوز) اقتصادی تعاون تنظیم کے اٹارنی اور پراسیکیوٹر جنرلز نے اجلاس کے دوران عدالتی تعاون کا نظام وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اعلامیہ میں رکن ملکوں کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے دوطرفہ اور علاقائی عدالتی تعاون کو مضبوط بنانے‘ انسانی سمگلنگ اور سائبرکرائم سے نمٹنے کے لئے موثر و قابل عمل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ رکن ملکوں نے تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے اعلی سطح کے روابط اور مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی خواہش بھی ظاہرکی۔
اتفاق