تھائی لینڈ اور سری لنکا میں پاکستانی قیدیوں کی وطن منتقلی کیس کی سماعت کل ہو گی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے تھائی لینڈ اور سری لنکا میں محصور پاکستانی قیدیوں کی پاکستان منتقلی کا معاملے کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔ چیف جسٹس مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت جمعے کے روز کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان سمیت سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قانون کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔
محصور پاکستانی