دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوشہری سے56 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ آر اے بازار کو شہر یار زمان نے بتایا کہ چونگی نمبر22 میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھے56 ہزار روپے اور موبائل فون گن پوائنٹ پر چھین لئے تھانہ ائرپورٹ کو جاوید طلعت نے بتایا کہ میرے گھر میں تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 50 ہزار روپے ، دو لاکھ روپے کی گھڑیاں ، تین موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد بشیر نے بتایا کہ امر پورہ میں میرے گھر سے نقدی چوری ہوگئی تھانہ گنجمنڈی کو کاشف علی نے بتایا کہ میری کزن اور میں راجہ بازار گئے جہاں میری کزن کا پرس چوری ہوگیا جس میں42 ہزار روپے تھے تھانہ کینٹ کو چوہدری ذوالفقار نے بتایا کہ سنگا پور پلازہ سے میرا 125 موٹر سائیکل بدون نمبر چوری ہوگیا تھانہ کھنہ کو ذوالفقار نے بتایا کہ اقبال ٹائون میں ایک شخص نے خود کو جعلی پولیس اہلکار ظاہر کرکے مجھ سے نقدی چھین لے گیا تھانہ ترنول کو تنویر حسین نے بتایا کہ پنڈ پڑیاں میں چار مسلح ڈاکو میرے اور پڑوسی کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر نقدی ، طلائی زیورات اور پستول چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گولڑہ کو محمد فیضان نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب میری دکان کے تالے توڑ کر نقدی ، موبائل فون ، ٹیبلٹ اور بائیو میٹرک سسٹم چوری کرلئے گئے تھانہ کوہسار کو محمد علی نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری کمپنی سے رقم چوری کرلی گئی تھانہ کراچی کمپنی کو عدنان سجاد نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں کمیٹی کی رقم خورد برد کرلی گئی تھانہ سبزی منڈی کوطاہر محمود نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون ون میں سفر کے دوران میری بیوی اور ساتھ بیٹھی مسافر خواتین کے پرسوں سے نقدی چوری کرلی گئی ۔تھانہ سول لائن کے علاقے آر پی او آفس کے قریب گن پوائنٹ پر شہری سے9 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے اسد علی سکنہ تلسہ روڈ نے بتایا کہ وہ منی چینجر سے رقم لے کر جارہا تھا کہ پانچ ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر نقدی کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔