ٹوکن شارٹ 94 گاڑیوں کے چالان 17 کی نمبر پلیٹیں اتار لیں
ملتان (سماجی رپورٹر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران 1139 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔ جنرل ہولڈ اپ کی نگرانی ای ٹی او یوسف ورک نے کی ۔ ایکسائز کی تین ٹیموں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر 94 شارٹ ٹوکن گاڑیوں کے چالان کئے اور 17 فینسی نمبر پلیٹس اتار لیں ۔ ای ٹی او یوسف ورک نے اس جنرل ہولڈ اپ سے 5 لاکھ 14 ہزار ایک سو روپے کی ریکوری کی امید ظاہر کی ہے ۔