غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے : رضوان عمر
خانیوا ل ( نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) زیر تفتیش مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں بھجوائیں ‘کریمنل گینگ ‘مجرمان اشتہاریوں اورATAمقدمات کے اشتہاریوں کو گرفتار کریں ‘غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرونگا ۔شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گوندل نے گذشتہ روز ضلع بھر کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے تمام تھانہ جات کے زیر تفتیش مقدمات او رکرائم کا فرداً فرداً جائزہ لیا او رپولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر مکمل کی جائے اورزیر تفتیش مقدمات کو جلد سے جلد حقائق پر یکسو کرکے مقدمات کے چالان فوری مجازعدالتوں کو بھجوائیں ۔ کریمنل گینگ اور مجرمان اشتہاری ہر صورت گرفتار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے خانیوال میںکوئی جگہ نہیں ان کو نشان عبت بنایا جائیگا ۔