75لاکھ کی رقم کی وصولی اسٹامپ پر جعلی رسید بنانے پر پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج
بورے والا(نامہ نگار)چک نمبر 431ای بی کے رہائشی زمیندار نور محمد نے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیم کے مالکان عبدالرشید وغیرہ کے ساتھ 10کنال زمین کی فروخت کا سودا 6کروڑ 10لاکھ روپے میں کیا اور زر بیعانہ کے طور پر 5لاکھ روپے وصول کر لیے باقی رقم بعد میں دینے کا وعدہ کیا مبینہ ملزمان نے جعلی اسٹامپ بنا کر 75لاکھ روپے کی وصولی کی رسید تیار کر لی پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔