تین مسلح افراد سکول ٹیچر سے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ کر فرار
وہاڑی(نامہ نگار) نواحی گائوں 53ڈبلیوبی کے رہا ئشی سکول ٹیچر محمدنعیم نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات موٹر سائیکل پر اپنے شہر سے اپنے گھر جارہا تھا کہ تین نامعلوم ملز مان جن کی عمر یں 25تا 30سال تھی اسلحہ کے زور پر زبردستی موٹر سائیکل ، دوعدد مو بائل دو ہزار روپے نقد رقم شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لا ئسنس اور اے ٹی ایم کارڈ لوٹ کر فرار ہو گئے پو لیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔