2 ماہ سے لاپتہ چار سالہ بچی تاحال نہ مل سکی
میاں چنوں ( خبر نگار ،نامہ نگار) تھانہ تلمبہ کے علاقہ پل گھراٹ کے رہا ئشی بچی کے والدین رقیہ اور عارف حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری چار سالہ بیٹی دو ماہ سے لاپتہ ہے مقدمہ بمشکل درج کروایا ملزمان مشتاق اسکا بھائی عابد اور اسکی بیوی ولا ں بی بی با اثر لوگ ہیں مشتاق حکمران جماعت کا کونسلر ہے پولیس ہمرے ساتھ اس کو پکڑنے گئی وہاں مشتاق موجود بھی تھا لیکن اسکو یہ کہ کر آگئی کہ شام کو تھانے آجانا اسکو گرفتار نہ کیا لیکن شام کو ہم تھانے پہنچ گئے ملزم پارٹی نہ آئی جتنی مرتبہ بلایا ہم گئے لیکن با اثر مشتاق ایک مرتبہ بھی پیش نہ ہوا بلکہ ملزم ہمیں کہتا رہا کہ تمہاری بیٹی نہر میں گر گئی ہو گی ہم نے نہر بند کروا کر اچھی طرح چیک کروایا لیکن ہما ری بیٹی یشفی نہ ملی کچھ دن بعد بیٹی کے ساتھ کھیلنے والی بچی 8 سالہ منیبہ نے بتلایا کہ یشفی کو عابد اور ولاں موٹر سائیکل پر کہیں لے گئے تھے ہماری پولیس کے اعلی حکام اور جیف جسٹس پاکستان سے اپیل ہے کہ ہماری بچی کو با ز یاب کرایا جائے بصورت دیگر ہم پہلے ہی ہر روز مرتے ہیں پھر ایک ہی دفعہ اپنے آپکو ختم کر لیں گے۔ پولیس نے خاتون سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔