چین کے پہلے ایکسرے مصنوعی سیارہ نے باقاعدہ طورپر کام شروع کر دیا
بیجنگ ( آئی این پی )چین کے پہلے ایکسرے اجرام فلکی مصنوعی سیارے کو گذشتہ روز باضابطہ طورپر چالو کر دیا گیا ۔یہ بات چین کے محکمہ قومی خلاء نے بتائی ہے۔ہارڈایکسرے ماڈولیشن ٹیلی سکوپ (ایچ ایکس ایم ٹی ) جسے ’’ان سائٹ ‘‘ کا نام دیا گیا ہے کا مقصد سائنسدانوں کو اجرام فلکی کے زبردست مقناطیسی دائرہ اثر اور اندرونی حصوں اور بلیک ہولز کے ارتقاء کو بہتر طورپر سمجھنے میں مددد ینا ہے۔