گرانفروش دکانداروں کو جرمانہ
بہاولپور(نمائندہ خصوصی)سول ڈیفنس آفیسر بہاول پورفریحہ جعفر نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی حیثیت سے تھانہ بغداد کے علاقہ کمرشل ایریا اور ٹبہ بدر شیر میں کریانہ اور سبزی کے ریٹ چیک کیے۔ بے قاعدگی اور زائد نرخ وصول کرنے پر مختلف دوکانداروں کو مجموعی طور پر14ہزا ر روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔