بارہ کہو منصوبہ بعض وجوہات کی بنا پر سپریم کورٹ میں زیر غور ہے: ڈی جی ہاؤسنگ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ میں قومی اسمبلی کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کرانے میں درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کمیٹی میں بتایا کہ بارہ کہو منصوبہ بعض وجوہات کے باعث سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بارہ کہو اور ٹھلیاں سکیموں کے بارے میں کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بات چیت کی جائے گی۔ ڈی جی ہاؤسنگ نے جی 13 کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 15 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جو معیار بنایا گیا ہے اس کے مطابق 75 فیصد سرکاری ملازمین کے لئے کوٹہ ہو گا ان کے لئے نرخ 4 ہزار روپے فی مربع فٹ جبکہ 25 فیصد کوٹہ پرائیویٹ ممبرز کے لئے ہو گا جس کے لئے لاگت 8 ہزار روپے فی مربع فٹ رکھی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین کو سبسڈی ملے گی۔