شہر میں65 فیصد مصنوعی دودھ کی سپلائی ‘ سنگھاڑا پائوڈر مکس کیا جاتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ذرائع کے مطابق 65فیصد مصنوعی دودھ کی سپلائی کا بھی انکشاف ہوا جس میں نوری آباد، ساکرو، سجاول ، ٹھٹھہ ، دھابیجی اور اطراف کے علاقوں کے علاوہ کراچی کی بھینس کالونیز بھی کریم نکلا دودھ جو سفید پانی کے علاوہ کچھ نہیں 65فیصد ایسا مصنوعی دودھ سپلائی کیا جا رہا ہے جو فی کلو قیمت کے اعتبار سے انتہائی کم قیمت کا ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دودھ کا کاروبار کرنے والے تاجروں نے اپنی مشکلات کی آڑ میں ایسے مصنوعی دودھ کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش تیز کر دی ہیں تاکہ ڈبل فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ دودھ کے ایک تاجر کے مطابق دودھ کو گاڑھا کرنے کے لیے اس میں سنگھاڑا پاؤڈر مکس کیا جاتا ہے۔