کے ایم سی اسپتالوں میں میڈیکل الاوئسز کی عدم فراہمی کیخلاف نرسوں کا حتجاج
کراچی (ا سٹاف رپو رٹر ) کے ایم سی اسپتالوں کی نرسوں نے تمام میڈیکل الاوئسز کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اسپتالوں سے تعلق رکھنے والا نرسنگ کا عملہ سراپا احتجاج بن گیا ہے۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ انہیں دس سالوں سے کسی قسم کے الاونسز نہیں دیئے جا رہے۔ اور نہ ہی انہیں ترقی دی جا رہی ہے۔ کے ایم سی کے ہسپتالوں میں فرائض سر انجام دینے والی نرسوں کا گریڈ بھی نہیں بڑھایا جا رہا