پوسٹ مینوں میں موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب آج ہوگی
کراچی ( خبر نگار) ڈاک کی ترسیل میں بہتری کے لئے محکمہ ڈاک نے پوسٹ مینوں کے لئے موٹرسائیکلوں کی فراہمی کاانتظام ( مالکانہ حقوق) پر یونیورسل پوسٹل یونین UPU کے تعاون سے کیا اس سلسلے میں موٹرسائیکلوں کی تقسیم کے لئے تقریب یکم فروری 10-30 بجے بمقام پی ‘ ایم جی آفس میٹرو پولیٹن سرکل کراچی ST-19 بلاک ۔2 نزد ضیاء الدین ہسپتال کلفٹن میں ہوگی ‘ مولانا سید امیر زمان بخاری وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مہمان خصوصی ہونگے ۔