پاکستان آگہی پروگرام: طلبہ ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر)رفاہ میڈیکل یونیورسٹی‘ ٹائون شپ اورالائیڈ سکول ویسٹ کیمپس‘ علامہ اقبال ٹائون‘ ہما بلاک کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور پنجاب یونیورسٹی گرلز ہائی سکول‘ نیوکیمپس کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ اختر مجید گرلز ڈگری کالج‘ ٹائون شپ‘کارڈوا اسلامک سکول‘ ٹائون شپ‘گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ آئیڈیل ہائی سکول‘ برکت ٹائون‘شاہدرہ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ برکت ٹائون‘شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد737تھی۔