سندر رائیونڈ روڈ پر اڈا مل کی توسیع کا کام 6 ماہ بعد بھی مکمل نہ ہو سکا
سندر ( خصوصی رپورٹ) 6ماہ قبل سندر رائیونڈ روڈ پر واقع اڈا مل کی توسیع کا کام شروع کیا گیا تھا اوراس سلسلے میں منصوبہ کی زد میں آنے والی سرکاری و پرائیویٹ عمارات کو بھی گرایا گیا تھاتاہم تاحال ٹھیکیداد نے کا مکمل نہ کیا ہے ٍ اور نہ ہی واپڈا نے چوک کے درمیان میں لگے کھمبوں کو ہٹایا ہے جوکہ کی بھی وقت کی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے کہا کہ منصوبہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی دکانیں بھی تعمیر نہیں کر پا رہے جس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ۔