انسانیت کی خدمت کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا: طارق مسیح گل
لاہور (پ ر) پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور طارق مسیح گل نے سحر ویلفیئر فائونڈیشن اور ڈاکٹر غلام یٰسین کی انسانیت کے لئے جاری خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ میں اس عظیم مشن کو آگے بڑھانے کیلئے دل وجان سے اقدامات کروں گا۔ میری اولین کوشش ہوگی کہ سحر ویلفیئر فائونڈیشن بلڈ کینسرز اور اس جیسی دیگر موذی امراض سے بچوں کو چھٹکارا دلانے کیلئے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس مشن کو اپنا مشن سمجھ کر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سحر ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام لگائے گئے گڑھی شاہو کیمپ میں صحافیوں اور کیمپ میں مریضوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی، سحر ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر غلام یٰسین‘ ڈاکٹر غالب عباس‘ ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات اشفاق احمد‘ افضال مظہر انجم‘ مسز انور چودھری، کامران بٹ‘ عتیق الرحمان‘ حبیب الرحمن ودیگر بھی موجود تھے۔