سکول کی تقریب تقسیم انعامات
لاہور (پ ر) مقامی سکول کی تقریب تقسیم انعامات کی گئی۔ جس میں مہمانانِ خصوصی ماہر تعلیم پروفیسر جمیل نجم، اسسٹنٹ کمشنر انور بریال، رانا خالد قادری مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، مزمل اقبال صدیقی مرکزی صدر پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، خضر حیات گوندل، ملک زاہد اور دیگر تھے۔ جبکہ ڈریم لینڈ سکولز انٹرنیشنل کے سرپرست حاجی شیخ شریف حسین، چیئرمین شیخ محمد ارشد، شیخ مقبول حسین، حافظ محمد اشرف سمیت ادارے کے اساتذہ، طلبا وطالبات اور والدین نے شرکت کی۔