افغان حکومت استعمار کے چنگل میں پھنس چکی محسن ملک کو فراموش کر بیٹھی : اعجاز ہاشمی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت ، افغانستان میں کبھی امن قائم نہیں ہونے دیں گے۔ کیونکہ قرآن حکیم کے مطابق یہودو نصاریٰ کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ افٖغان حکومت استعمار کے ایسے چنگل میں پھنس گئی ہے کہ اپنے محسن ملک کو بھول گئی ہے۔ اسلام دشمن قوتیں افغان حکومت کو استعمال کررہی ہیں۔ سرکاری ملاں پاکستان کے خلاف جہاد کے فتوے دے رہے ہیں،جوکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ افغانستان کو پاکستان کے خلاف کسی شیطانی محاذ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔