پام آئل کی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ
کراچی ( کامرس ڈیسک) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران دو لاکھ ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔