7 ویں لائیو اسٹاک‘ ڈیری فشریز اور زرعی نمائش کی تیاریاں
کراچی (کامرس رپورٹر)7 ویں لائیو اسٹاک، ڈیری فشریز اور ایگریکلچر نمائش(LDFA 2018) کا انعقاد لاڑکانہ میں10 اور 11 فروری کو ہوگا۔ اس موقع پر زرعی صنعت، ٹیکنالوجی، جامعات اور زرعی شعبے کے میلاپ اور ان کی ترقی و چیلنجز کے حل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جبکہ شعبے سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں اور ادارے نمائش میں حصہ لیں گے۔ یہ باتیںسندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے میڈیا کو بتائیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایس ای ڈیف ایف، محبوب الحق،ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ، کاشف علی ٹیپو، ڈائریکٹر ایڈمن، ابرار شیخ، سیکریٹریز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ناہید میمن نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو محفوظ بنانے اور زراعت میں خودکفالت کے لیے سندھ اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیںسندھ کی معیشت کا انحصار بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ زراعت سے وابستہ ہے، ہماری 40 فیصد آبادی کا روزگار اس سے جڑا ہوا ہے۔ملکی معیشت، جی ڈی پی میں اس کا حصہ تقریباً 20 فیصد ہے،27 فیصد بھینسیں، 26 فیصد دیگر مویشی،