عمر ریحان فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین نامزد
کراچی (کامرس رپورٹر)وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان(ایف پی سی سی آئی) کے صدر نے خوردنی تیل اور گھی کی صنعت میں وسیع تجربہ اور مہارت کے حامل عمر ریحان کو سال 2018 کے لئے فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے ویجی ٹیبل ،آئل اور گھی کا بطور چیئرمین تقرر کردیا۔صدر ایف پی سی سی آئی نے امید ظاہر کی ہے کہ عمر ریحان اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قائمہ کمیٹی کو فعال بنائیں گے ۔