این اے 120 کے انتخابات میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کے لئے درخواست پر نادرا سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے ایک سو بیس کے انتخابات میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر نادرا سے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے حلقہ کے تمام امیدواروں کی طلبی کے لئے اخباری اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کی ناکام امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتایا کہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں اٹھائیس ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن نے غیر مصدقہ ووٹ منسوخ کئے بغیر انتخابات کرائے ۔ا اگر غیر مصدقہ ووٹ نہ ڈلوائے جاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے۔عدالت کے روبرو کلثوم نوازاور نادرا کے وکلاء نے پیش ہوکرجواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔