٭٭ مختصرعدالتی خبریں٭٭
لاہور(وقائع نگار خصوصی)ریلوے شیڈ مغل پور میں دکانیں خالی کرانے کے لئے درخواست پر فیصلہ محفوظ٭توہین عدالت کی درخواست پر چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سے جواب طلب٭ 16لاکھ کے بوگس چیک کے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم ٭عدالتی احکامات کے باوجودفنڈز اور ان کے استعمال کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرا حکام سے جواب طلب٭لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے کاغدات نامزدگی جمع کرانے کے لئے تاریخ کا اعلان٭پاسکو ملازمین کی بحالی کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل خارج ٭توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب سے جواب طلب ٭جعلی چیک کا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر طبیعت خرابی کا بہانہ بنا کر لاہور ہائیکورٹ سے فرار ۔