انٹر اسکولز اینڈ کالج تھروبال چیمپئن شپ سکھر
سکھر(نامہ نگار) اسپورٹس لورز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے تعاون سے انٹر اسکولز اینڈ کالجز تھروبال گرلز چیمپئن شپ ڈی ایم بی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نے جیت لی۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی یوسی چیئرمین حاجی جاوید میمن نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی اور کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو برقرار رکھا جائے ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔