سیزنل انفلوئنزا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت مردہ باد ریلی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیراہتمام سیزنل انفلوئنزا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب تک پنجاب حکومت مردہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حسن خان ملیزئی نے کی اس موقع پر حسن خان ملیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اب تک سیزنل انفلوئنزا کی وجہ سے 54 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 24 افراد کا تعلق ملتان سے ہے حکمرانوں کی توجہ اس گھمبیر مسئلے کی بجائے میٹرو‘ اورنج ٹرین اور فیڈر بسوں پر مرکوز ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ انفلوئنزا کی روک تھام کے لئے موثر ویکسین ہے۔ لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا اتنی زیادہ اموات کے ضیاع پر ملتان کے نشتر ہسپتال کا دورہ نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ اس موقع پر چیئرمین ملک نثار الامین اعوان‘ عمر خان خاکوانی‘ شہزاد ملک‘ امجد بلوچ‘ ملک عباس سہو‘ منور علی‘ سہیل احمد‘ عبدالقادر انصاری‘ مصطفیٰ چوہان‘ نورنگ خان‘ علی خان‘ نزاکت ملک‘ شیراز ملیزئی‘ کامران کھوکھر‘ فیضان قریشی‘ الطاف رحمانی‘ فدا سیال‘ یوسف قریشی‘ عامر سانگی‘ اکرم رحمانی‘ عزیز خان‘ وسیم رحمانی ‘ خلیل گجر ‘ سجاول ملک‘ سید ذیشان حیدر عابدی‘ کامران خان ‘ چچا زیب حسینی‘ نیاز جوئیہ‘ شاکر جوئیہ‘ خلیل الرحمن کونسلر‘ کامران قریشی‘ اویس جاوید‘ حسان ظفر‘ حسن ترین‘ حیدر شاہ‘ عبدالوہاب خاکوانی‘ افضال مغل سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔