زکریا یونیورسٹی قاسم اور ایدھی ہال کے طلباء کا انٹرنیٹ کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی کے قاسم اور ایدھی ہال کے طلبا نے انٹرنیٹ کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شب دونوں ہاسٹلوں کے طلبا احتجاج کرتے ہوئے باہر نکل آئے اوردھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاسٹلوں میں انٹرنیٹ نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس پر انتطامیہ نے یقین دلایا کہ 24گھنٹے میں انٹرنیٹ کی سپلائی بحال کردی جائے گی جس کے بعد طلبا واپس ہاسٹلوں میں چلے گئے۔