لاہور چیمبر میں کاروباری رجسٹریشن پورٹل کے اجرا کی تقریب رونمائی
لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پنجاب انڈسٹریز ، کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایز آف ڈوانگ بزنس پنجاب کے باہمی اشتراک و تعاون سے کاروباری رجسٹریشن پورٹل (Business Registration Portal) کے اجرا کی تقریب رونمائی لاہور چیمبر میں ہوئی۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کی جبکہ شیخ علائو الدین محمد جہانزیب خان، ڈاکٹر عمر سیف، صدر لاہور چیمبر، ملک طاہر جاوید، افتخار علی سہو، مجتبیٰ پراچہ، فرح مسعود، ساجد لطیف، علی جلال، ملیحہ بنگش و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پرڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز کے مفادات ایک سے ہیں۔ معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا اہم بڑا کردار ہے اورحکومت معاون کردار ادا کر رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے کریڈٹ لائن کو یقینی بنانے کیلئے انڈسٹریل پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے۔