محمد نواز شریف سندھ کے عوام کے لئے مسیحا بن کر آرہے ہیں:علی اکبر گجر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک قوم کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے میاں محمد نواز شریف سندھ کے عوام کے لئے مسیحا بن کر آرہے ہیں۔ سندھ کے عوام سیاسی مصلحتوں پر قربانی کرنے کا دور ماضی کا حصہ بن چکا ہے ۔مسلم لیگ(ن) پاک وطن کے ایک ایک انچ کو ترقی یافتہ اقوام کے ہم پلہ بنانے کے لئے سیاست کی نئی جہت متعارف کروا رہی ہے. سندھ کے محب وطن عوام کو لوٹ مار ، کرپشن اور اقربا پروری کے تاریک دور سے نکالنے کے لئے میاں محمد نواز شریف سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کی روشن امید بن کر اپنے عوام کے درمیان آ رہے ہیں۔علی اکبر گجر نے کہا کہ عوام کے وزیر اعظم اقتدار کی پابندیوں سے آزاد ہوتے ہی سندھ کے عوام کے پاس پہنچ رہے ہیں تاکہ