بلوچستان حکومت کی تبدیلی میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں: شوکت بسرا
کوٹ ادو(خبر نگار)بلوچستان حکومت کی تبدیلی میںپیپلزپارٹی کا کوئی کردار نہیں بلوچستان میں پیپلزپارٹی کاکوئی ممبر نہیں ہم کیسے حکومت گراسکتے تھے ن لیگ اپنے ممبران سے آمرانہ رویہ رکھے گی تو پھر ایسا ہوگا‘پنجاب کی عوام کو صاف پانی میسر نہیں ‘سعد رفیق کی آصف علی زرداری پر تنقید غلط اور بلا جواز ہے پیپلزپارٹی نظریاتی جماعت ہے جوکہ جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ‘آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھر سے اپ سیٹ کرے گی عوام پی پی پی کی طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے تونسہ میں پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یٰسین خان گوگانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘انہوںنے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں۔